ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: لوک آیوکتہ پولس افسران کا25سے 29فروری تک اُترکنڑا دورہ :25 کو ہوگی بھٹکل آمد

کاروار: لوک آیوکتہ پولس افسران کا25سے 29فروری تک اُترکنڑا دورہ :25 کو ہوگی بھٹکل آمد

Wed, 19 Feb 2020 18:33:07    S.O. News Service

کاروار:19؍فروری(ایس اؤ نیوز) کرناٹکا لوک آیوکتہ کاروار کے پولس افسران25سے 29فروری تک  اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے  عوام سے شکایت عرضی فارم نمبر 1اور 2حاصل کریں گے۔

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عدالت میں زیر سماعت معاملات چھوڑ کر عوامی /سرکاری ملازمین فرائض کو ٹھیک طرح سے اگر انجام نہیں دیتے ہوں تو اس کے لئے متعلق فارم نمبر 1اور فارم نمبر 2کو پُر کرنےکے بعد نوٹری سے افیڈیویٹ کرنے کے بعد دستاویزات کے ساتھ متعلقہ دفتر یا راست طورپر کرناٹکا لوک آیوکتہ ، بہو مہڑی گل کٹڈ، بی آر امبیڈکر روڈ، بنگلورو کو ارسال کرسکتے ہیں۔ بے نام عرضیوں کے متعلق کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی ، ریلیز میں شکایت کنندگان سے کہا گیا ہے کہ  شکایت پر عرضی دار اپنا نام، پتہ اور  فون نمبر ضرور درج کریں۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 08382-222202-222022-220198پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ لوک ایوکتہ پولس افسران کے دورے کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

25فروری بروز منگل کی صبح 30-11بجے سے 1بجے تک بھٹکل سرکٹ ہاؤس میں موجود رہتے ہوئے عوام سےعرضیاں وصول کریں گے۔ اسی دن دوپہر 30-02بجے سے 4بجے تک ہوناور سرکٹ ہاؤس میں حاضر رہیں گے۔ 26فروری بروز بدھ کی صبح 30-11بجے سے 30-12بجے تک کمٹہ سرکٹ ہاؤس۔ دوپہر 30-02بجے سے 4بجے تک انکولہ سرکٹ ہاؤس میں۔ 27فروری بروز جمعرات کی صبح 11بجے سے 1بجے تک منڈگوڈ سرکٹ ہاؤس میں۔ دوپہر 30-02بجے سے 4بجے تک یلاپور سرکٹ ہاؤس میں۔ 28فروری بروز جمعہ کی صبح 11بجے سے 30-12بجے تک سرسی سرکٹ ہاؤس میں ۔ دوپہر 30-02بجے سے 4بجے تک سداپور سرکٹ ہاؤس میں۔ 29فروری کی صبح 11بجے سے 30-12بجے تک جوئیڈا سرکٹ ہاؤس میں اور صبح 30-11بجے سے 30-12بجے تک کاروار ایس پی دفتر میں ۔ دوپہر 30-02بجے سے 4بجے تک ہلیال سرکٹ ہاؤس میں عوام سے شکایتی عرضیاں وصول کرنےکی جانکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔


Share: